اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے پر پنجاب حکومت ضلعی انتظامیہ پر برہم ہوگئی

اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے پر پنجاب حکومت ضلعی انتظامیہ پر برہم ہوگئی

باغی ٹی وی : آٹاچینی گھی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پنجاب حکومت انتظامیہ پر برہم ہوگئی،
صوبائی وزرا نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے.لاہور:پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کے اجلاس میں انتظامیہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا.میاں اسلم اقبال نے کہا کہ انتظامیہ موجودہ صورتحال میں متحرک نہ ہوئی تو پھر کب بیدار ہوگی؟یہ وقت دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں پریشان لوگوں کی مدد کا ہے۔

ذخیرہ اندوز اورگراں فروش اپنا قبلہ درست کرلیں۔فیاض چوہان نے کہا کہ ملتان میں آٹے کی عدم دستیابی اور20کلو تھیلے کی 1050روپے میں فروخت انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔حکومت عوام پر یہ ظلم نہیں ہونے دیگی،عوامی مفادات کا تحفظ کریگی،:صوبے بھر میں رمضان بازارکی بجائے ٹارگٹڈز سبسڈی دینے کی تجویز پر غور کیا گیا .

Comments are closed.