پنجاب حکومت نےنواز شریف کی صحت سے متعلق فراہم کردہ دستاویزات ناکافی قرار دے دیں
باغی ٹی وی :پنجاب حکومت نے نواز شریف کی صحت کے معاملے پر فراہم کردہ دستاویزات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم سے میڈیکل رپورٹ مانگ لیں۔
اس متعلق مزید پڑھیں
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
نواز شریف ہوٹل میں جانے کی بجائے علاج پر توجہ دیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ 3 دن کے اندر اندر رپورٹس فراہم کی جائیں، رپورٹ فراہم نہ کرنے کی صورت میں حکومت اپنا فیصلہ کر دے گی۔
میڈیکل بورڈ کے اعتراضات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کو خط لکھ دیا ہے۔ پنجاب حکومت کے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر لارنس کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ میں صرف نواز شریف کے امراض قلب کے معاملات کو اٹھایا گیا۔