پنجاب انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ 30جو لا ئی سے شروع ہو گی

لاہور ۔ 24 جولائی(اے پی پی )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ 2019ء 30 اور 31جولائی کو منعقد ہوگی، چیمپیئن شپ میں پنجاب کی 9ڈویژنز کی ٹی میں شرکت کریں گی ہر ٹیم میں 8کھلاڑی اور 2آفیشلز ہوں گے، چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوگی ، پنجاب انٹر ڈویژن پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ 2019ء میں آٹھ کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے جن میں 59، 66، 74، 83، 93، 105 ،120، 120پلس ویٹ کیٹیگری شامل ہیں ،مقابلے اوپن ہوں گے جس میں عمر کی کوئی حد نہیں ،سپورٹس بورڈ پنجاب نے چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، کھلاڑیوں کو قیام وطعام کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے جائیں گے ۔

Shares: