صوبائی وزیر توانائی اختر ملک کا کہنا ہے کہ تعلیم ، صحت ، انرجی ، زراعت اور انڈسٹری کے لیے بجٹ میں خطیر رقم رکھی گئی-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی بجٹ پیش ہو گا- پنجاب کا بجٹ عوامی اُمنگوں کا ترجمان ہوگا-
اختر ملک نے بتایا کہ پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا الگ بجٹ بنایا گیا ہے یہاں تک کہ جنوبی پنجاب کے بجٹ کی کتاب ہی الگ شائع کی گئی ہے-
واضح رہے آج پنجاب اور جنوبی پنجاب کا الگ الگ بجٹ صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائےگا لگ بھگ 2 ہزار 600 ارب روپے کا بحٹ پیش کیا جائے گا-
جنوبی پنجاب کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 196 ارب روپےرکھنے کی تجویز دی گئی جنوبی پنجاب کی ترقیاتی ا سکمیوں کے لیے مختص فنڈز کسی اور جگہ خرچ نہ ہو سکیں گے-
علاوہ ازیں بجٹ میں ماحولیات ، اقلیتوں ، اوقاف اور سیاحت کے منصوبے کےلیے بھی بھاری رقم مختص کی جائے گی-
بجٹ سے متعلق اپوزیشن کا پراپیگنڈا آج دم توڑ جائے گا وزیر جنگلات پنجاب
پنجاب کا لگ بھگ 2 ہزار 600 ارب روپے کا بحٹ آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائےگا