لاہور: پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں 25 سے 28 جنوری تک بارش کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے جنوری کے آخری ہفتے بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،جبکہ بالائی سندھ میں بھی تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، بلوچستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔بارش برسانے والا سسٹم کراچی پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گا، کراچی میں 29 جنوری سے چند مقامات پر ہلکہ بوندا باندی ہو سکتی ہے مری اور گرد و نواح میں بارش اور برف باری متوقع ہے، مری میں سیاحوں کی سہولیات کے لیے 13 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کی ہدایت ہے کہ موسم کی تلخی کم ہونے تک نقل و حمل میں احتیاط ضروری ہے جبکہ ہیٹر کے استعمال میں لاپروائی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں،خشک سردی سے مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ تیز ہو رہا ہے، بارشوں کا سلسلہ وبائی امراض میں کمی کا باعث ہوگا۔