مزید دیکھیں

مقبول

اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران...

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی میں

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی...

اراکین قومی اسمبلی کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے...

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز ہوگا ،عطا ءاللہ تارڑ

صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑنے کہا کہ پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز بجٹ ہوگا،مالی سال2023۔2022 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا.

صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ کی ہوم اکنامکس کالج لاہور میں ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

اس موقع پر صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے ۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ہمارے گزشتہ دور حکومت میں عورت کے خلاف تشدد بل اور عورت کے تحفظ کابل پاس ہوا ۔

عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ نئی قانون سازی اشد ضروری ہے ۔ معاشرے کی سماجی ترقی اور فلاح کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہروں میں سموگ کی مقدار تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ شہروں میں سموگ کی روک تھام کے لیےاقدامات اٹھانا پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ آنے والی نسلوں کے لیے نقصان دہ ہے.

عطاء اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو محفوظ اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ حکومت
مالی سال2023۔2022 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا. پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز بجٹ ہوگا ۔

عطا اللہ تارڑنے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنا ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے. اس سال صحیح معنوں میں عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ دور میں ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا ہم دوبارہ اسے بڑھائیں گے ۔ عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانا وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے۔ پنجاب کا بجٹ متوازن ہو کا جس میں تمام سیکٹرز پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کو جلد مکمل کر لیا جائے گا.