پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

پنجاب کے آئندہ مالی سال 2022-23 کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق پہلا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کیلئے 35 فیصد بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پنجاب میں 13 میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ہر رکن کے لیے 50 کروڑ روپے ترقیاتی اسکیم کی تجویز پر غور ہو رہا ہے،غیر ملکی قرضوں سے منصوبوں کے لیے 28 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعوں کے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے 114 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، میگا منصوبوں کی تکمیل کے لیے 237 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

ترجیحی منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے کا بلاک ایلوکیشن فنڈ جبکہ پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت 15 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز پر بھی کام ہو رہا ہے۔

دوسری طرف و زیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کیلئے آٹے پر 200 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں ۔چینی اورگھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے لاہور کے سابق چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلی نے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات دیں۔

ملاقات میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، توصیف شاہ، کبیر تاج، صبغت اللہ، دستگیر شاہ، احمد بٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کیلئے آٹے پر 200 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں، چینی اورگھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ سے منتخب ہسپتالوں میں کینسر اوردیگر ادویات مفت ملیں گی، اندرون لاہور میں بجلی کے لٹکتے ہوئے تار اورگیس کی عدم فراہمی کے مسائل حل کریں گے، پارکنگ کے مسائل کرنے کیلئے پارکنگ پلازے بنانے کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ کوٹ خواجہ سعید،سید مٹھا اوریکی گیٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، عوام کے دکھوں کے مداواے اور مسائل کے حل کیلئے ہر چھوٹے بڑے شہر جاؤں گا، سیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتا ہوں، واسا کو پانی کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، لاہور بھر کے فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جارہا ہے، طویل سیاسی جدوجہد کرنے والے اور ظلم برداشت کرنے والے پارٹی کارکنوں کوسلام پیش کرتا ہوں

Comments are closed.