پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹروٹرین کا کرایہ مقرر کر دیا

0
31

پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹروٹرین کا کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 35ویں اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 50روپے مقررکرنے کی تجویز مسترد کردی۔ لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کےلیے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی

صوبائی کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن کا اختیارات عارضی طور پر موٹروہیکلز ایگزامینیرزکو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں طلبا کی پرموشن اور امتحانات پالیسی 2020 کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ کرنے کے اقدام کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ نے جناح پارک کی مینجمنٹ کی لیز میں توسیع کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبرزکی تقرری کی منظوری دے دی گئی.

پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین کو شمسی توانائی پر منتقل کرنیکا اعلان،جدید سسٹم لگایا جائے گا

Leave a reply