پنجاب کابینہ میں توسیع، کابینہ کا اجلاس بھی طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ میں میں توسیع کر دی گئی ہے
پنجاب کے نئے وزراء سے کل گورنر پنجاب حلف لیں گے، پنجاب کابینہ میں مزید 20 نئے وزرا کو شامل کیا جا رہا ہے، جن اراکین کو اب وزیر بنایا جا رہا ہے ان میں ن لیگ کے رانا مشہود ،میان مجتبیٰ شجاع، خواجہ عمران نذیر، طاہر خلیل سندھو، چودھری ا قبال ، یاورزمان ، علاوہ کرنل (ر)ایوب، تنویراسلم ، بلال یاسمین ،سیف الملوک کھوکھر، ذکیہ شاہ نواز، منشااللہ بٹ ، جہانگیر خانزادہ ،کرنل (ر)طارق، عظمیٰ بخاری ، کاظم علی اور ندیم کامران شامل ہیں ،
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بجٹ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کا اجلاس 13 جون کو طلب کرلیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کریں گے، اجلاس میں پنجاب کی کابینہ کے اراکین شریک ہوں گے، اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی،جلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور سالانہ اخراجات کی منظوری لی جائے گی
پنجاب کا بجٹ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان پیش کریں گے، میاں مجبتی شجاع الرحمان کو وزارت خزانہ کا چارج دیا جائے گا،
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سےسابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں سابق وفاقی وزیرمونس الہٰی ،بشارت راجہ،محمود الرشید ظہیرالدین شریک تھے ،وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو اپنے خلاف حکومتی کارروائیوں سے آگاہ کیا ،چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ارکان صوبائی اسمبلی اور اسٹاف کو بے جا ہراساں کر رہی ہے،بجٹ اجلاس کی تیاری کرنے والے اسمبلی اسٹاف کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جب اسمبلی سٹاف کو گرفتار کر لیا جائے گا تو بجٹ اجلاس کیسے ہوگا؟ جعلی حکمران ارکان اسمبلی کے خلاف پرچے کٹوا کر پارلیمانی روایات کو پامال کر رہے ہیں،
پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز بجٹ ہوگا،مالی سال2023۔2022 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا
پنجاب کا بجٹ 13 جون کی دوپہر دو بجے اسمبلی میں پیش کیا جاے گا
پنجاب کے آئندہ مالی سال 2022-23 کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق پہلا مسودہ تیار کرلیا گیا
پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرجواب طلب