پنجاب حکومت نے ڈینگی مریضوں کی ضلع وار فہرست جاری کردی

0
74

پنجاب حکومت نے ڈینگی مریضوں کی فہرست جاری کردی

باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق . پنجاب حکومت نے ڈینگی بخار کی وجہ سے ہونے والے مریضوں کی فہرست جاری کردی ہے . پنجاب حکومت کے ڈیزیز ٹرینکنگ سیل نے جو رپورٹ‌جاری کی اس میں‌ 24 گھنٹوں کے درمیان مشتبہ مریضوں کی تعداد 486 ہے ،جبکہ کنفرم مریض‌کوئی بھی نہیں‌ہے. اسی طرح یکم جنوری سے اب تک مشتبہ مریضوں‌کی تعداد 56002 ہے کنفرم مریضوں کی تعداد 39 ہے . ضلع وائز رپورٹ‌ میں‌ تفصیل کے ساتھ ڈینگی مریضوں کی تعداد منشن ہے کہ کتنے کنفرم ہیں‌اور کتنے مشتبہ ہیں.
ڈینگی رپورٹ یہ ہے . Daily Dengue Report 20-08-2020
ادھر ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں ۔ایڈوائزری گروپ نے ایک مراسلہ میں اپنی سفارشات میں کہا ہے راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس بن رہے ہیں،ممکنہ ہاٹ سپاٹس والے شہروں میں محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی تربیت نہیں کی، صوبے میں لوگ ڈینگی سے متاثرہورہے ہیں مگر اصل تعداد رپورٹ نہیں کی جارہی، مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا ملا لیکن مریض اتنے کم کیسے ہیں؟ گروپ کا مزیدکہنا ہے ہوا میں نمی، بارشوں سے ڈینگی لاروا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس سے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سنگین خدشہ ہے لیکن ہیلتھ کئیر کمیشن نے نجی ہسپتالوں میں عملے کی تربیت پر کوئی کام نہیں کیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے گروپ کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دیں،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور جی پیز کی ٹریننگ کرائی جائیگی،انہوں نے ہدایت کی گزشتہ برس کے اعدادوشمار سامنے رکھتے ہوئے پی آئی ٹی بی اور دوسرے ادارے بروقت رپورٹ پیش کریں ،ڈینگی ڈیش بورڈ بنایا جائیگا،کورونا وبا کے باعث ڈینگی کے تدارک میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائیگا۔

Leave a reply