پنجاب کی بیورو کریسی میں تبادلے

0
31

پنجاب کی بیورو کریسی میں تبادلے

باغی ٹی وی :پنجاب حکومت نے بیروکریسی میں تبادلے کرتے ہوئے زولفقاراحمد گھمن کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب تعینات کردیا جبکہ سارہ اسلم کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات کردیا ہے،ظفرا نصرللہ کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور چیف ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی خدمات، محمد شہریار کو سیکریٹری سروسز ایند جنرل ڈیپارٹمنٹ ،علی بہادر کو پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے . محمد عامر جان کو لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ ، مسٹر احسان بھٹہ کو سیکریٹری ٹورازم ڈییپارٹمنٹ تعینات کیا گیا

پانچ سال تک ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی رہنے والے علی عامر ملک تبدیل ایڈیشنل انسپکٹر جنرل لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ تعینات اور سیف سٹی کے سی او او اکبر ناصر خان کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

واضح رہےکہ پنجاب حکومت جب سے برسر اقتدار آئی ہے سیکریٹریز اور بیوروکریسی میں اتھل پتھل کر رہی ہے اسی طرح انہیں تبادلوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے . بزدار حکومت نے اپریل تا نومبر 2019 سات ماہ کے عرصہ میں محکمہ خوراک میں چار سیکرٹریوں کے تبادلے کئے ۔ رپورٹ کے مطابق سوائے نسیم صادق کو چھوڑ کر ان سیکرٹریوں نے محکمے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز ( ڈی ایف سیز )اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے بڑے پیمانے پرتقرریاں اور تبادلے کئے ۔ ان میں سے ایک سیکرٹری نے گزشتہ سال مارچ میں 35 ڈی ایف سیز کے تبادلے کئے ۔

ایک اور سیکرٹری نے تمام 9 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلے اور 32 ڈی ایف سیز تبدیل کر دئے ۔ تاہم دونوں سیکرٹریوں شوکت علی اور ظفر نصراللہ کا کہنا ہے کہ 11 دسمبر 2018 سے 7 دسمبر 2019 تک مجاز حکام کی جانب سے تمام تقرریوں اور تبادلوں پرپابندی رہی ،صرف وزیر اعلیٰ کی منظوری سے تقرریاں ہوئیں ۔ایک سیکرٹری نے یہ بھی بتایا کہ کچھ ڈی ایف سیز جنہیں سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا تھا

Leave a reply