لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں بارش کا امکان ہے،ژوب، خضدار، زیارت، بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار،گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے ،ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا ، منڈی بہاولدین اور بہاولنگر میں بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے ،دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ، پشاور اور بنوں میں بارش متوقع ہے ،مالا کنڈ، خیبر، کرم، وزیرستان، کرک اور لکی مروت میں بارش کا امکان ہے خیبر، اور کز ئی اورڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

دوسری جانب بلوچستان میں بارشیں تو قدرے تھم گئیں لیکن بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، مزید 13افراد کی اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 149 ہوگئی۔

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، ژوب، پشین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین، تین جبکہ مستونگ میں دو، ہرنائی اور واشک میں ایک،ایک اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 149جبکہ زخمیوں کی تعداد 74ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ مکانات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 975 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 556مکمل جبکہ 10 ہزار 429جزوی طور پر متاثر ہیں ۔صوبے میں اب تک 1لاکھ 98ہزار 461ایکڑ زرعی زمین، 670کلو میٹر روڈ، 16 پل متاثر جبکہ 23 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں سب سے زیادہ کوئٹہ میں 20، پشین میں 15،ژوب میں 13،قلعہ سیف اللہ میں 10،کیچ میں 8،لسبیلہ میں 7 اموات ہوئی ہیں۔

Shares: