وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید کا بڑا تحفہ، پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی .
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔ کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں عید الاضحٰی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں صفائی پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیا .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید الاضحٰی پر لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے ٹاسک سونپ دیئے جبکہ حمزہ شہباز نے کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر اضلاع کے انتظامی افسران کو عید الاضحٰی پر فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی.
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مخلوق خدا کو صاف ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔عوامی نمائندے بھی اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کریں .وزیراعلیٰ نے یونین کونسل کی سطح پر عوامی نمائندوں کو صفائی کے عمل میں شریک کرنے اور کمیٹیاں تشکیل دیئے کی ہدایت کی.وزیر اعلی حمزہ شہبازنے صفائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا.
عید الاضحی پراسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صفائی پلان کی موثر مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے۔صفائی پلان کے تحت کئے جانے والے تمام انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا. گنجان آبادیوں میں صفائی کے انتظامات پر خصوصی فوکس کیا جائے۔وزیر اعلی حمزہ شہبازنےعید الاضحٰی پر بارش کے امکان کے پیش نظر واسا کو چوکس رہنے کی ہدایت بھی کی.
انہوں نے کہا کہ صفائی کے ساتھ نکاسی آب کے لئے موثر پلان مرتب کیا جائے۔ بارشوں کے پیش نظر واساز اور متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔ مویشی منڈیوں میں صفائی،نکاسی آب اور پارکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ الائشیں اٹھانے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے لانے جائیں ۔