پنجاب؛ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک پھر توسیع ،اب کی بارہوگا حقیقی لاک ڈاون

0
54

لاہور: پنجاب؛ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک پھر توسیع ،اب کی بارہوگا حقیقی لاک ڈاون،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب میں جاری لاک ڈاؤن میں 30 جون تک کی توسیع کر دی گئی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے لاک ڈاؤن میں 30 جون تک نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مزید ترمیم تک لاک ڈاؤن کی صورت حال گزشتہ نوٹیفکیشن والی رہے گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں یو ایچ ایس کو سپلیمنٹری امتحانات لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ بی ڈی ایس، بی ایس سی نرسنگ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز آخری سال کے ضمنی امتحانات لیے جا سکیں گے۔

نوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ یو ایچ ایس امتحان کے علاوہ کسی بھی انڈسٹری کو چھوٹ نہیں دی گئی جب کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور تاحکم ثانی لاگو رہے گا۔

کورونا وبا کے باعث پنجاب حکومت نےگزشتہ ہفتے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام ہونے والے ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات کو منسوخ کر دیا تھا تاہم ضمنی امتحانات نہ ہونے کی صورت میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے سینکڑوں طلبا کا ایک سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے اب حکومت نے ضمنی امتحانات کی اجازت دے دی ہے۔

Leave a reply