پنجاب میں لاک ڈاؤن کے ترمیمی نوٹس کا نفاذ

این سی او سی کی اور گورنمنٹ پنجاب کی سفارشات کے مطابق پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاون لگایا گیا ہے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم نے 3 اگست کے لاک ڈاون آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے.

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پالیسی بقایا تمام سیکٹرز پر3 اگست کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکساں نافذ العمل ہوگی، ترمیم شدہ لاک ڈاون آرڈر09 اگست سے 31اگست تک نافذالعمل رہے گا، نوٹیفیکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہو گا، منتخب اضلاع میں 9 اگست سے ان ڈورشادی کی تقریبات پرمکمل پابندی عائد ہوگی، ترمیم کے مطابق آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں صرف 300 افراد کے ساتھ رات 10:00 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی، تمام قسم کی مذہبی، ثقافتی اور دیگر تقریبات کو انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہوگی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کران ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے.

سیکٹری سارہ اسلم نے مزید کہا کہ تمام شہری ماسک کی پوری طرح پابندی کریں گے، عوام سے گزارش ہے کہ ماسک پہنے، بار بار ہاتھ دھوئیں، تمام ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں، صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثرعلاج ہے، 18سال سے زائد عمرکے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں، تمام سنٹرز پر ویکسین وافرمقدار میں موجود ہے.

Comments are closed.