محکمہ صحت نے خبردار کر دیا ہے کہ جانوروں میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے محکمہ صحت نے کائیڈلائنز جاری کردیں ہیں
محکمہ صحت کے مطابق قربانی سے قبل جانوروں کی نقل و حرکت کےباعث کانگو وائرس پھیل سکتاہے، جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور افراد، بیوپاری اور قصائی بھی کانگوں وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں. کانگووائرس جانوروں پر پلنے والے چیچڑکےکاٹنےیامتاثرہ جانور اور مریض کے خون کے ذریعے منتقل ہوسکتاہے.
محکمہ صحت کی گائیڈ لائینز کے مطابق کانگوں وائرس کی علامات میں بخار، جسم اور پٹھوں میں درد، گردن میں اکڑن، سر درد، آنکھوں کا دکھنا، الٹی، پیٹ میں درداور گلے میں دکھن شامل ہیں محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ مویشی منڈی جاتے وقت انتہائی احتیاط کی جائے بچوں اور بزگ افراد کو ساتھ نہ لے کرجائیں.
مویشی منڈی جاتے وقت ہلکے رنگ کے پوری آستین والا لباس اور بند جوتے پہنیں اورجانور خریدتے وقت تسلی کریں کہ وہ چیچڑ سے پاک ہو، محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مراسلے کے ذریّعےالرٹ کردیا ہے سی ای اوز ہیلتھ کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور مشتبدہ کیسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.