کورونا کے بڑھتے کیسز : پنجاب میں31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ، نوٹیفیکشن جاری

کورونا-کے-بڑھتے-کیسز--پنجاب-میں31-اگست-تک-لاک-ڈاؤن-نافذ-،-نوٹیفیکشن-جاری #Baaghi

لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں 9 اگست سے 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک ڈاؤن حکم نامے میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے تحت ترمیم شدہ لاک ڈاؤن آرڈر 9 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہوگا، منتخب اضلاع میں 9 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات تین سو افراد کے ساتھ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔

کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد ہو گئی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذہبی، ثقافتی اور دیگر تقریبات انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہوگی جب کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نئے ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کردی گئی ہے اب بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی۔

آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ابھی نہیں ہوگی اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے 10 اگست سے انٹر کے رہ جانے والے پرچے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

کراچی : انٹر میڈیٹ کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

جبکہ لاک ڈاؤن کے باوجود شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہےترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار331 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1355 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

Comments are closed.