مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مختلف علاقوں میں چھٹی دینے کا فیصلہ

سموگ کے پیش نظر نگران پنجاب حکومت کا آئندہ جمعہ اور ہفتہ کو مخلتف اضلاع میں چھٹی دینے کا فیصلہ کر دی۔ نگران وزیر اعلی نے چھٹی کا فیصلہ صرف رواں ہفتے کیلئے کیا ۔ نگران وزیراعلی پنجاب کے مطابق رواں ہفتے 4 روز (جمعرات تا اتوار) تمام سرکاری و نجی ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نگران وزیراعلی پنجاب جمعرات کو 9 نومبر کی چھٹی کا وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی اعلان کر دیا گیا تھا، نگران وزیراعلی پنجاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سکولوں، دفاتر میں چھٹیوں کا اطلاق صرف
لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد میں ہو گا،نگران وزیراعلی پنجاب کے مطابق مارکیٹیں بھی انہیں اضلاع میں بند ہونگی، محسن نقوی حولیاتی ایمر جنسی نافذ کر رہے ہیں، ان علاقوں میں ریسٹورنٹ، سینما گھر جمعہ، ہفتہ، اتوار کو بند ہوں گے،محسن نقوی نے عوام کو گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے . اسکے علاوہ ماسک استعمال بھی کرنے کہ ہدایت کی گئی .