پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی نئی پالیسی نے صنعتی انقلاب کی راہ ہموار کردی۔کالونائزیشن ،، ٹرانسفر اور نان یوٹیلائزیشن پالیسی کے باعث سندر اسٹیٹ میں صرف ایک سال میں 71 نئی صنعتیں لگائی گئیں۔۔۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی کی ہدایت پر سال 2020 کے آغازمیں پالیسی متعارف کروائی گئی تھی۔مختلف وجوہات کے باعث صنعت شروع نہ کر سکنے والے صنعتکاروں کو50 کروڑ روپے تک کے ریلیف دیئے گئے۔پالیسی کے باعث کئی سال سے زیر التوا تنازعات ختم کرنے میں مدد ملی۔۔۔

چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ پالیسی کا مقصد صنعتوں کے قیام میں آسانی پیدا کرنا تھا،نئی صنعتوں کے قیام سے ہزاروں نئی نوکریاں پیدا کرنے میں مدد ملی ہے،،پالیسی کا مقصد سندر اسٹیٹ میں 100 فیصد کالونائزیشن کا ہدف حاصل کرنا ہے،،

Shares: