پنجاب میں‌ دھند اور پہاڑی علاقوں میں‌ برفباری ، شہری رہیں محتاط

0
35

پنجاب میں‌ دھند اور پہاڑی علاقوں میں‌ برفباری ، شہری رہیں محتاط

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ؛ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، موٹروے اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل رہا۔

دھند نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا، آج بارش کا بھی امکان ہے۔ شہر کے نواحی علاقے فیروز والا اور ظفر وال میں ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق، چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خانقاہ ڈوگراں اور گردونواح میں بھی دھند کا راج ، حد نگاہ صفر ہو گئی۔ موٹروے ایم ٹو انٹرچینج لاھور سے پنڈی بھٹیاں تک کے لیے بند کر دی گئی۔

ظفروال میں بھی دھند چھائی رہی، درمان روڈ اور کشمیر روڈ پرشدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی، ٹریف کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ سرائے عالمگیر میں بھی دھند کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی رہی۔

ادھر کراچی میں آج سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سرد اور تیز ہواوں کا راج ہے، ہوا کی رفتار 25 سے30 کلو میٹر ہے، شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، کم سے کم درجہ حرارت11 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے.تورخم بارڈ پر گزشتہ رات سے برف باری جاری ہے . ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے .

Leave a reply