پنجاب میں الیکشن کرانے کے پیسے آج بھی الیکشن کمیشن کو نہ مل سکے

0
44
ecp

پنجاب میں الیکشن کرانے کے پیسے آج بھی الیکشن کمیشن کو نہ مل سکے۔ جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت کو 21 ارب روپے آج الیکشن کمیشن کو دینے تھے لیکن یہ رقم آج بھی الیکشن کمیشن کو نہ مل سکی۔

حکومت نے پیسے دینے پر قومی اسمبلی سے رائے مانگ لی اور الیکشن اخراجات کا بل قومی اسمبلی بھیج دیا۔ بل کو اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس اب اگلی جمعرات کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن پیسے ملنے یا نہ ملنے کی رپورٹ کل سپریم کورٹ کو پیش کرے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا اور 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

Leave a reply