پنجاب: میدانی علاقوں میں آج سموگ چھائی رہے گی محکمہ موسمیات

0
42

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج اسموگ اور دھند چھائی رہے گی۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسکردو منفی06، قلات منفی05، گلگت منفی04 اور کوئٹہ میں منفی 1ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح مری میں کم سے کم درجہ حرارت 2، اسلام آباد، پشاور5، مظفر آباد، بنوں6، ڈیرہ اسماعیل خان، موہنجوداڑو، بہاولپور، ساہیوال10، ملتان، سرگودھا، سکھر، دادو11، لاہور، نوابشاہ 12 جبکہ کراچی اور گوادر میں 15ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

دوسری جانب اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور کے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے لیے لاہور میں صرف یورو 5 پیٹرول کی سپلائی ہوگی یورو ٹو پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگادی جائے گی، اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث سکولز بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی-

Leave a reply