پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/04/bachay.png)
پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
چلڈرن اسپتال لاہور سے دو بچے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیے گئے،چیرمین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسود صادق
کا کہنا ہے کہ 15 ماہ کی بچی اور 10 سالہ لڑکا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، دونوں مریض کورونا وائرس کی علامات پر اسپتال آئے تھے،دونوں بچے چلڈرن اسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رہے،
لاہور دو بچوں نے کرونا وائرس کو شکست دے دی.پندرہ ماہ کی بچی اور دس سال کا لڑکا چلڈرن اسپتال کے آئسولیشن وارڈ سے صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج. والدین خوشی سے نڈھال ہوگئے.
۱/۳#Corona #Covid_19 #COVID #CoronaVirusPakistan pic.twitter.com/3REg5YrKRp— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 11, 2020
اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر بچوں کے والدین خوشی سے نہال ہو گئے، والدین کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کے لیے بچوں میں کورونا نئی چیز تھی، بہت خیال رکھا گیا،
لاہور دو بچوں نے کرونا وائرس کو شکست دے دی.پندرہ ماہ کی بچی اور دس سال کا لڑکا چلڈرن اسپتال کے آئسولیشن وارڈ سے صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج. والدین خوشی سے نڈھال ہوگئے.
۲/۳#Corona #Covid_19 #COVID #CoronaVirusPakistan pic.twitter.com/K02shMbMnh— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 11, 2020
چیرمین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسود صادق کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو دس دن سے زائد آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا، دونوں بچوں کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے جو نیگٹو آئے، نئی رپورٹ میں کورونا وائرس نہ ہونے پر بچے اسپتال سے گھر روانہ ہو گئے