پنجاب میں بھی عمران خان کو مانگے تانگے کے اتحادی چھوڑ گئے،شیری رحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ کا انتخاب سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق تھا،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونے والے الیکشن کو کس بنیاد پر چیلنج کیا جا رہا ہے؟ امید ہے معاملے کو مزید الجھنے سے پہلے عدالت فل بینچ تشکیل دے گی،سپریم کورٹ کے فل بینچ کو اس آئینی معاملے کی تشریح کرنی چاہیے،ہر موقع پر آئین کی مختلف تشریح نہیں کی جا سکتی،پنجاب کے 25 ایم پی ایز کو پارٹی لائین کے خلاف ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا گیا تھا الیکشن کمیشن اور عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شادیانے بجا رہی تھی،ق لیگ کے 10 ارکان کا ووٹ مسترد کیا گیا تو وہی پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے،شکست کے بعد عمران خان نے اپنے ہی موقف سے یوٹرن لے لیا ہے، آصف زرداری پر الزامات لگانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو اب معافی مانگنی چاہیے، گزشتہ روز دنیا نے دیکھا کہ کسی کے ووٹ نہیں خریدے گئے، اتحاد بنانا آئینی عمل ہے،الیکشن میں جمہوری اور سیاسی آپشن استعمال کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،وفاق کی طرح پنجاب میں بھی عمران خان کو مانگے تانگے کے اتحادی چھوڑ گئے

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے پی ڈی ایم کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ وفاق سے نکالے گئے عمران خان پر پنجاب اسمبلی اراکین نے بھی عدم اعتماد کر دیا ہے،آصف زرداری نے ملکی تاریخ میں اتحادی جماعت کا دوبارہ وزیراعلی منتخب کرانے کا پہلا اور منفرد اعزاز حاصل کیا ہے،آصف علی زرداری پارلیمانی جمہوری نظام کے تسلسل پر راہبر جمہوریت کہلانے کے حق دار ہیں چویدری شجاعت کے جمہوری کردار سے پنجاب میں غیر جمہوری سوچ کو شکست فاش ہوئی ہے پنجاب اسمبلی ممبران نے آئینی ہتھیار ووٹ استعمال کے زریعے بدزبان بداخلاق بدتمیز بریگیڈ کا بوریا بستر گول کیا ہے،پارلیمنٹ میں ہارنے والا عمران خان سپریم کورٹ کے سہارے سے بھی محروم رہے گا ،پیپلز پارٹی آئین کے محور و مرکز پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سینیٹ چیئرمین الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ خارج کیے تو ہم نے عدالت سے رجوع کیا ،اسلام آباد ہائیکو رٹ نے پٹیشن رد کی اور کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی ان کے دائرہ کار میں نہیں ،ہائیکورٹ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا لیکن آج تک اس کی سماعت نہیں ہوئی ،تعجب ہے کہ اس وقت قاسم سوری یا مظفر شاہ کو کسی رولنگ سے متعلق عدالت نے طلب نہیں کیا رات یہ لوگ سپریم کورٹ گئے ، اداروں ، الیکشن کمیشن اور قوم کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،ان کے حق میں نہیں آیا تو ملک کے حالات خراب کریں گے ،فواد چودھر ی ہر سیاسی فیصلے میں اداروں کو گھسیٹنا بند کریں

پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت عمران کا ساتھ دیں تو باضمیر اور آصف زرداری کا ساتھ دیں تو غلط ،سینیٹ چیئرمین انتخاب میں ووٹ مسترد ہوجائیں تو ٹھیک پرویز الہٰی کے رجیکٹ ہوں تو غلط ،عمران خان کی مرضی کے برعکس 20 ایم پی ایز اگر وزیراعلیٰ پنجاب کوووٹ دیں تو غلط اور نااہل ،صحیح اور غلط کے بیچ میں کچھ غلط ہو رہا ہے جس کو قوم نے سمجھنا ہے ملک میں دو پاکستان چل رہے ہیں جس کا خمیازہ یہ قوم معاشی بدحالی کی صورت میں بھگت رہی ہے،

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

 پرویز الہٰی اب ق لیگ سے باہر ہیں وہ بنی گالہ جائیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں

وفاقی حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کی منظور ی دے دی

Shares: