پنجاب بھر میں گندم کے سمگلروں اور چینی مافیا کیخلاف حکومت کا بڑا ایکشن

0
53

پنجاب بھر میں گندم کے سمگلروں اور چینی مافیا کا جینا حرام، انتظامیہ کے شہر شہر چھاپے
لاہور، ساہیوال، خانیوال، سیالکوٹ، لودھراں، مظفر گڑھ، ڈی جی خان اور بہاولپور میں ہزاروں بوریاں پکڑی گئیں
وزیرعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ لاہور ڈویژن میں اب تک 2649 میٹرک ٹن گندم پکڑی گئی۔مختلف انسپیکشنز کے دوران 128 گاڑیوں کو گندم کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث پایا گیا۔خفیہ اطلاع پر اورچیکنگ کے دوران لاہور ڈویژن میں واقع مختلف جگہوں پر 21چھاپے مارے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ قصور نے گندم سمگلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے‘3225من گندم کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ ضلعی انتظامیہ کی مختص کردہ ٹیموں نے بھیڈیاں، قصور، راؤ خانوالا، بھائی پھیرو و دیگر چیک پوسٹوں پر کاروائیاں کرتے ہوئے 3225من گندم کی دوسرے اضلاع میں سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر گندم کو بحق سرکار ضبط کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور گندم سمگلنگ کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ضلع ننکانہ صاحب میں ابتک گندم کی منتقلی کرنے والوں سے 28ہزار02سو سے زائد تھیلے برآمدکیے جاچکے ہیں۔تحصیل کینٹ جاھمن چیک پوائنٹ پر بغیر پرمٹ گندم لانے والی 3 گاڑیوں سے 400 بوریاں ضبط کی گئیں۔

محکمہ خوراک ساہیوال نے ڈویژن بھر میں 4مختلف جگہوں پر گندم کی غیر قانونی کھیپ اضلاع سے باہر لے جانے والوں کے خلاف کاروائی کی جن دوران 38میٹرک ٹن گندم قبضہ میں لے کر قریبی سنٹرز پر منتقل کر دی گئی اور ایک ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہے۔ ڈویژن بھر میں اب تک487میٹرک ٹن گندم قبضہ میں لی گئی ہے جس میں سے 392میٹرک ٹن ضلع ساہیوال سے قبضہ میں لی گئی ہے۔اسی طرح ڈویژن بھر میں یکم اپریل سے اب تک غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی کی 4122بوریاں بھی برآمد کی گئیں جن میں سے 2501 بوریاں ضلع اوکاڑہ اور 1621بوریاں ضلع پاکپتن سے برآمد کی گئیں۔ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد پر 4لاکھ85ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے28ہزار ضلع ساہیوال، 3لاکھ30ہزار ضلع اوکاڑہ اور ایک لاکھ27ہزار روپے ضلع پاک پتن میں کیا گیا اور3افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ڈویژن بھر میں قائم43چیک پوسٹوں پر گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کا چینی کے ذخیرہ اندوزی کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن جاری ہے، یکم اپریل سے جاری کارروائیوں میں 4550بوری چینی برآمد کر لی گئی۔ سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں مجموعی طور پر 134انسپکشنز کی گئیں، اس دوران اے سی پسرور کی قیادت میں ٹیم نے ناجائز منافع خوروں کی طرف سے ذخیرہ کی گئی 3500بیگز چینی جبکہ اے سی سمبڑیال کی قیادت میں ٹیم نے گودام سے 1050بیگ چینی برآمد کر لی۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ذخیرہ اندوزوں سے پکڑی جانیوالی چینی متعلقہ افسران کی زیر نگرانی مارکیٹ میں فروخت کروا دی جبکہ ذخیرہ اندوزوں پر مجموعی طور پر 2لاکھ 69ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

دریں اثناء ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نصراللہ خاں ندیم کی زیر نگرانی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ڈسکہ کے نواحی گاؤں تلہاڑا سے دو ٹرالیوں میں لوڈ سینکڑوں بوری گندم کی بین الاضلاعی غیر قانونی نقل و حمل کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور گندم سے لوڈ ٹرالیوں کو قریبی پی آر سنٹر پہنچا دیا گیا ہے۔وہاڑی میں بھی حکومت پنجاب کے چینی اور گندم مافیا کے خلاف اقدامات کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کا چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے چینی اور گندم مافیا کے خلاف اقدامات کئے ہیں۔ – ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں نے چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ڈی بلاک میں تاجر کے گودام سے 700 بوری چینی برآمد کر لی۔ ٹبہ سلطان پور کے تاجر کے گودام سے بھی ایک ہزار بوری چینی برآمد ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے سٹاک قبضہ میں لے کر گودام سیل کر دیئے ہیں۔ادھر خانیوال میں ضلعی انتظامیہ نے گندم کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گندم کی تین ہزار چھ سو بوریاں وہاڑی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، ضلعی انتظامیہ نے پکڑی جانے والی گندم اپنے قبضے میں لے لی ہے۔خانیوال میں اب تک 5877گندم کی بوریاں دوسرے اضلاع میں منتقلی کرنے کی کوشش ناکام بنائی جا چکی ہے۔

مظفرگڑھ کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں خصوصی کاروائیاں کر رہے ہیں اور چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ رواں ماہ کے دوران ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں 83 دکانوں کا معائنہ کیا گیا،12 دکانداروں کو خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔جس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔3 دکاندار/ ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا جبکہ 6 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔اور 50 کلو والے 14955 چینی کے تھیلے ضبط کیے گئے۔

ادھر لودھراں میں نگران حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ذخیرہ اندوز عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 13ہزار459 گندم کے بیگز سرکاری تحویل میں لئے گئے ہیں جبکہ چینی کے ذخیرہ اندوز عناصر کو 73ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 17 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کے تدارک کیلئے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ہیں۔ چیک پوسٹوں کے ذریعے مڈل مین کی گندم کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شوگر مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ میں 3گودام سیل کرکے 4130بیگ چینی بحق سرکار ضبط کیئے گئے۔

گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

ملک میں رواں سیزن میں گندم کی ریکارڈ فصل متوقع

پنجاب میں فلورملوں کو ناقص گندم فراہم کے جانے کا انکشاف

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل پر 18 روز کے دوران 10906میٹرک ٹن گندم اور 107 میٹرک ٹن آٹا ضبط کرلیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے بتایا کہ یکم سے 18 اپریل تک گندم اور آٹا کی غیر قانونی نقل و حمل پر 191 گاڑیاں بند،42 مقدمات درج کرکے 48 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گئے۔صوبائی اور ضلعی چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ کیمرے نصب کرکے ضلعی کنٹرول رومز کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ بہاول پور ڈویژن میں بھی گندم کے غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ تین ہفتے کے دوران ڈویژن بھر میں غیرقانونی نقل و حرکت کے خلاف کارروائیوں میں 50کلوگرام وزن گندم کے50ہزار تھیلے قبضے میں لیے گئے۔ ڈویژن میں گندم اور چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے 31 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پر محکمہ پولیس کے146، محکمہ فوڈ کے 103، محکمہ مال کے30 اور رینجرز کے4 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف کارروائیوں میں تاحال مجموعی طور پر54 گاڑیوں کو حوالہ پولیس کر کے 52 ایف آئی آر کااندراج کیا گیا ہے۔ ضلع بہاول پور میں گزشتہ تین ہفتے کے دوران50کلو گرام گندم کے 22329 تھیلے قبضے میں لے کر 30ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ ضلع رحیم یارخان میں گزشتہ تین ہفتے کے دوران 50کلوگرام کے26100گندم کے تھیلے قبضے میں لے کر 19ایف آئی درج کی گئی ہیں۔ اسی طرح ضلع بہاول نگر میں 50کلو گرام کے 2009گندم کے تھیلے قبضے میں لے کر03 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ضلع رحیم یارخان میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں 50کلوگرام کے9680 چینی کے تھیلے قبضے میں لیے گئے اور9 ایف آئی آر درج کی گئیں

Leave a reply