پنجاب میں لاک ڈاون، باہر نکلنے والوں کے ساتھ کیا ہوا ؟

پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کا 43 واں روز جاری ہے۔لاہور میں دفعہ144 اور دیگر قانون شکنی پر اب تک 02 ہزار 169ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق 01 لاکھ 93 ہزار 685 گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔07 ہزار 726موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔04 ہزار427 شہریوں سے غیر ضروری طور پر دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔01 لاکھ 9330 موٹر سائیکلز،28 ہزار 103رکشوں اور 40ہزار 453 کاروں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔5680 ٹیکسی اور 10 ہزار 119 بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

Comments are closed.