عید الفطر کے ایس او پیز ہی عید الضحی پر ہوں گے ۔ تمام مویشی منڈیوں میں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے گا ۔فیاض چوہان.
پنجاب حکومت نے عید کی چھٹیوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے آج رات سے 5 اگست تک صوبے کی مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگلے بدھ تک صوبے کے بازاروں میں سخت تالا لگا رہے گا اور آج رات سے ہی اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پی کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا اور محرم کے بعد تھیٹر ، ریستوراں اور دیگر تفریحی مقامات دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔