پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑا بریک تھرو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ گالی دینا پنجاب کا کلچر نہیں،

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب کا کلچر بھائی چارے کو فروغ دینا ہے، اپوزیشن اور حکومتی لوگوں سے اپیل کرتاہوں اپنے منصب کا خیال رکھیں، جو قومی اسمبلئ میں تماشا ہوا وہ افسوسناک ہے،

چودھری ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ پنجاب کا کلچر میاں محمد بخش، وارث شاہ اور بلھے شاہ ہیں، بچپن میں کسی سے گالی نہیں سنی تو کیا کسی کو گالی دیں گے،

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوا ہے،قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ اکٹھے چلیں گے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بجٹ پر مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے گی۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اورپیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی ملاقات کریں گے۔دونوں جماعتوں کے قائدین اجلاس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ملاقات کریں گے۔ملاقات میں بجٹ اجلاس کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔پنجاب اسمبلی میں قومی اسمبلی کا ماحول پیدا نا ہو اس پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔حمزہ شہباز اور حسن مرتضی پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے مشترکہ گفتگو بھی کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران ڈیوٹی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ صحافیوں سے بدتمیزی اورگالی گلوچ پر انسپکٹر محمد انور کو معطل کر دیا گیا

Shares: