سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لئے پنجا ب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اجلاس ہوا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کےلیے کمیٹی قائم کر دی،صوبائی وزیرمال نائب سربراہ جبکہ ممبر کالونیزکمیٹی کے رکن اورسیکرٹری ہوں گے،
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق کمیٹی ہر ضلع میں زرعی، سکنی اورکمرشل اراضی کا آڈٹ کرے گی،کمیٹی صوبے میں الاٹ،لیز،تجاوزات شدہ اراضی،سالانہ آمدن ،بقایا جات کے کوائف اکٹھے کریگی،
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایک ماہ میں تمام امورپرمبنی تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریگی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کمیٹی کام کرے گی، پنجاب کی تمام زمینوں کا آڈٹ کریں گے اور تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دی جائے گی.
وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا