مزید دیکھیں

مقبول

سوتیلے باپ نے 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی

اٹک میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر رقم...

سیالکوٹ:روزہ تزکیہ نفس ہے، جس سےظاہر اور باطن پاک ہو جاتا ہے. ارشد جاوید وڑائچ

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) پارلیمانی سیکرٹری...

پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

ممبئی: بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستانیوںکی...

پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز، تعداد 335 تک جاپہنچی

پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز، تعداد 335 تک جاپہنچی
باغی ٹی وی پنجاب میں کورونا وائرس کے 12 نئے کیس سامنے آگئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 335 ہوگئی لاہور میں کورونا کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے، لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہوگئی ملتان میں 8 مزید زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے . صوبے میں کورونا سے متاثرہ زائرین کی تعداد 188 ہوگئی،بہاولنگر سے بھی کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی ہے.

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 68 کورونا مریضوں کی ٹریول ہسٹری ہے،40 مریض تصدیق شدہ مریضوں سے متاثر ہوئے، 18 لوکل کیس ہیں، حکومت پنجاب اور شوکت خانم کی لیبارٹری میں اب تک 3031 ٹیسٹ کیے جاچکےہیں،

واضح‌رہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرنے کورونا سے متاثرہ افرادکے نئےاعدادوشمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 25 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 323،سندھ 417،خیبرپختونخوا میں 121 متاثرہ افراد ہیں،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں 81 اور آزادکشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

متاثرہ 21افرادصحت یاب ہوگئے ہیں،کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 5 مریض کی حالت تشویشناک ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی جن میں 176 زائرین بھی شامل ہیں۔ گجرات میں 21، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی 4، ملتان میں 4، فیصل آباد میں 2، منڈی بہاوالدین، نارووال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔