پنجاب میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے

پنجاب میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے

باغی ٹی وی : پنجاب میں کورونا وائرس کے 84 نئے کیسز سامنے آگئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4851 ہوگئی

لاہور میں کورونا کے 58 مزید کیسز، تعداد 943 ہوگئی.وہاڑی میں کورونا کے 14 نئے کیسز، تعداد 49 ہوگئی.نارووال میں کورونا کے 14 نئے کیسز، تعداد 14 ہوگئی

خانیوال میں کورونا کے 3 نئے کیس، تعداد 6 ،اٹک، گجرانوالہ اور ملتان میں بھی کورونا کا ایک ایک مزید کیس سامنے آیا .پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی، صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 924 ہے.

ادھروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2561 ٹیسٹ کئے گئے، آج مزید 2 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے، کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے، 49 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کورونا کے 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج مزید 42 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد 772 ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے 3100 مریض زیرعلاج ہیں ، کورونا کے 1839 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 767 مریض آئیسولیشن مراکز اور 440 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ،تبلیغی جماعت کے 5102 اراکیں کے ٹیسٹ کیے ہیں، تبلیغی جماعت کے 765 مثبت آئے ہیں اور 4 کا نتیجہ آنا باقی ہے، 6 مختلف فلائٹس سے 849 تاکیں وطن واپس آئے ہیں، تارکیں وطن کے 127 لوگ مثبت آئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے

Comments are closed.