پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید اموات ہوگئیں، متاثرین میں بھی اضافہ
پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید اموات ہوگئیں، متاثرین میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی : پنجاب میں کورونا وائرس سے 14 مزید اموات ہوگئیں ، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 211 ہوگئی، پنجاب میں کورونا وائرس کے 301 نئے کیس سامنے آگئے.صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11868 ہو گئی۔
لاہور میں کورونا وائرس کے 194 مزید کیسز سامنے آئے .ننکانہ میں ایک، جہلم 7، ڈی جی خان 1 مزید
ساہیوال اور لیہ میں ایک ایک، راجن پور میں 2 نئے کیس سامنے آئے۔
اسی طرح ناروال میں7، سرگودھا میں 4 اور قصور میں 6 خانیوال میں 5، راولپنڈی اور اٹک میں 7،7 مزید کیسز رپورٹ ہوئے .
چکوال میں بھی 6 نئے مریض سامنے آئے.گوجرانوالہ میں 25 نئے مریض سامنے آئے۔
ادھر رونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 نئے مریض سامنے ہیں،، پنجاب میں 11 ہزار 869، سندھ میں 12 ہزار 17، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 875، بلوچستان میں 2 ہزار 61، گلگت بلتستان میں 457، اسلام آباد میں 716 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 مریض ہیں.
ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 851 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 957 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 ہزار 555 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 706 ہوگئی۔ سندھ میں 200، پنجاب میں 211، خیبر پختونخوا میں 257، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 27 اور اسلام آباد میں 6 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں