وزارت خواراک کا پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا ایکشن
باغی ٹی وی :سینئر ووزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کے مطابق پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز، 44ہزار ٹن گندم برآمد کرلی گئی
610مقامات پر ایکشن لیا گیا ،498گاڑیاں ضبط کر کے 213ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا. پنجاب کے تمام اضلاع میں محکمہ خوراک مکمل الرٹ ہے:ذخیرہ اندوزوں کا پیچھا جاری رکھیں گے،کسی سے رعائیت نہیں ہوگی.
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کے تعاون سے آپریشن جاری ہے فلور ملز اور پرائیویٹ پارٹیوں کے خلاف یکساں کاروائی ہو رہی ہے:
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوششیں ناکام بنا رہے ہیں:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی گندم خریداری مہم کیلئے مفید ہے:
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہی ناجائز منافع خوری کا باعث بنتی ہے . وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر کاروائیاں جاری رکھیں گے:
گندم خریداری مہم کامیابی سے جاری ہے، ہدف حاصل ہوگا: محکمہ خوراک کی سرگرمیوں کی روزانہ مانیٹرنگ ہورہی ہے،








