پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کارول اداکیا لیکن اس کو محروم کیا جا رہا ، :وزیر خزانہ پنجاب

باغی ٹی وی :وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کارول اداکیا ہے، گروتھ ریٹ میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے، مختلف سروسزپرٹیکس16فیصدسےکم کرکے5فیصدکیاہے.این ایف سی کےتحت آبادی کےتناسب سےپنجاب کو کم حصہ ملتاہے.

پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں صوبے کا 2 ہزار 653 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترقیاتی پروگرام کیلئے 560 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوگا۔ کورونا کے سامنے بڑے بڑے ممالک بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے لیکن ہم نے وبا کے دوران غریب عوام کو ریلیف دیا۔ آج معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

Shares: