باغی ٹی وی کو سچ دکھانے اورسچ بتانے پرپنجاب پولیس دشمنی پراترآئی،رپورٹنگ ٹیم پرایک بارپھرحملہ
لاہور:باغی ٹی وی کو سچ دکھانے اورسچ بتانے پرپنجاب پولیس دشمنی پراترآئی،رپورٹنگ ٹیم پرایک بارپھرحملہ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس میں تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، عوام کی آوازکو اعلیٰ حکام تک پہنچانے سے روکنے کے لیے پنجاب پولیس صحافیوں کی دشمن بن گئی ، لاہور میں باغی ٹی وی کی ٹیم کو حقیقت دکھانے اورسچ بتانے پرپنجاب پولیس کے غضب کا شکار ہونا پڑا
پنجاب پولیس کا ایک بار پھر باغی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم پر حملہ https://t.co/YqtSGjpkgg@UsmanAKBuzdar @OfficialDPRPP @Lahorepoliceops @CcpoLahore @SSPOpsLahore @PSCAsafecities @Twitter @ctplahore @lahorewardens pic.twitter.com/ttaPWXDqmz
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 21, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق آج شہر کے وسط میں ایک موقع پرجب باغی ٹی وی کی ٹیم عوام کے مسائل جاننے کےلیے شہریوں کے پاس پہچی تو اس دوران پنجاب پولیس کے ٹریفک سے وابستہ وارڈن اہلکاروں نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ رپورٹنگ ٹیم پرحملہ کردیا
ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس اہلکاروں نے رپورٹنگ ٹیم سے کیمرے چھیننے کی کوشش بھی کی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ باغی ٹی وی ٹیم کے رپورٹراورکیمرہ مین اس دوران پولیس اہلکاروں کو نہ الجھنے کی درخواست بھی کرتے رہے لیکن پولیس والوں نے اپنی وردی کی آڑمیں تشدد کا بازار گرم رکھا ، یہ بھی یاد رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی باغی ٹی وی ٹیم پرپولیس اہلکاروں کی طرف سے حملہ ہوچکا ہے