ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع۔ ایس پی سٹی فراز احمد کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے ہفتہ وار کاروائی کے دوران 256 ملزمان کو گرفتار کیا جو مختلف جرائم میں نامزد تھے۔ کیک ڈاؤن میں اقدام قتل, چوری, ڈکیتی،دھوکہ دہی، چیک ڈس آنراور امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 20 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے۔
عادی ملزمان اور ریکارڈ یافتہ گان کے گرد گھیرا تنگ کرتے 60 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سنگین وارداتوں میں ملوث 06 گینگوں کے 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی برآمدگی کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 27 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے پسٹلز,کلاشنکوف اور رائفلز سمیت متعدد گولیاں برآمد کی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 43 ملزمان گرفتار کئے گئے جن کے قبضہ سے 11 کلو سے زائد چرس ,425 لیٹرشراب, 20 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزمان کو مختلف مقامات سے منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں نقد رقم برآمد ہوئی۔ ایس پی سٹی نے بتایا کے انسداد منشیات کے حوالہ سے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کرایہ داران کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر 03 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے ڈویژن بھر میں کڑی نگرانی کرتے ہوئے 40 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ون ویلنگ کرنے والے 05 منچلوں کو گرفتار کیا۔ ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 04 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔ گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف 04 مقدمات درج کیے گے۔ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے پر 04 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ قحبہ خانہ چلانے پر مقدمے کا اندراج کیا گیا۔
ایس پی سٹی فراز احمد نے بتایا کے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور حکومتی احکامات پر عمدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔