آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک آر پی اوز، ڈی پی اوزکانفرنس
لصوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، کورونا لاک ڈاؤن سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ یوم حضرت علی ؓ کے ماتمی جلوسوں اور مجالس ہونے یا نہ ہونے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے بھرپور تیاری رکھی جائے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظردوکانوں اور مارکیٹوں پر عائد پابندی اور ٹائم ٹیبل کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔ کورونا سے متاثرہ پولیس ملازمین کو فی الفورویلفیئر فنڈ سے فی کس 25ہزار روپے دئیے جائیں۔ ذخیرہ اندوزی میں ملوث معاشرتی ناسوروں کے خلاف بلا امتیاز ترجیحی بنیادوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ سینئر افسران حساس مساجد، امام بارگاہوں سمیت دیگرمقامات کی سیکیورٹی انتظامات کی خود انسپکشن جاری رکھیں۔ دینی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر بوڑھے، لاغر یا بیمار سیکیورٹی گارڈ نہ ہوں جبکہ سرچ کا عمل والنٹئیرز سے کروایا جائے۔ تھانوں کیلئے زمین کی نشاندہی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیاجائے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سے قریبی رابطہ رکھیں۔رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بینکوں، شاپنگ سنٹرز اورمارکیٹوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس طارق مسعود یٰسین، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر سکھیرا بھی میٹنگ میں موجود تھے۔








