پنجاب پولیس کا ایک اور اہلکار کورونا سے شہید، پولیس اہلکار کا کورونا ٹیسٹ کب ہوا؟

0
47

پنجاب پولیس میں کورونا وائرس سے دوسری شہادت۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے ایک اور ہیڈ کانسٹیبل کی کورونا وائرس کے باعث شہادت ہو گئی۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل رمضان عالم کے کورونا ٹیسٹ کےلئے11 مئی کو سیمپل لئے گئے، شہید جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ شہید رمضان عالم بطور نائب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن سرکل فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فتح گڑھ مغلپورہ کا رہائشی اور محکمہ پولیس میں اٹھارہ سال قبل بھرتی ہوا تھا۔ شہید کے سوگواران میں بیوی، تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل رمضان کےلئے شہید پیکیج کےلئے آئی جی پنجاب سے سفارش کی جائے گی۔ شہید کے اہل خانہ کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔ لاہور پولیس کورونا وائرس میں سب محکموں سے زیادہ متاثر ہوئی۔

Leave a reply