پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز

0
51
rifat

پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو ایکسی لینس ان پرفارمنس ایوارڈ سے نواز دیا ۔امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقدہ 61 ویں سالانہ کانفرنس میں ایس ایس ایس پی رفعت بخاری کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایس پی رفعت بخاری ان دنوں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو ایوارڈ سے نوازا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایس ایس پی رفعت بخاری کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے،

خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

ملیالم فلم انڈسٹری مالی ووڈ میں "می ٹو” کے چرچے،جنسی استحصال کے 17 واقعات رپورٹ

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

Leave a reply