پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی
لاہور ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب پولیس کے 74 ہیڈکانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے رینک پر ترقی دے دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر ڈی آئی جی(ٹیلی) پنجاب اکبر ناصر خان نے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن میں ترقیوں کا 10 سالہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی اکبر ناصر خان نے ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کا دیرینہ عمل مکمل کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب بی اے ناصر، ڈی آئی جیز مقصود الحسن، اشفاق احمد خان اور جواد احمد ڈوگر نے خصوصی دلچسپی لی۔ شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 200 جوانوں کو اگلے رینک پر ترقی دی گئی اور اگلے مرحلے میں مزید 100 پولیس ملازمین کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے ایس ایس پی (ٹیلی) پنجاب صادق علی ڈوگر کو ہدایت کی کہ وہ ترقی کا عمل اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں۔ صادق علی ڈوگر نے ترقی کے منتظر ملازمین کو اے سی آرز جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔