لاہور:اب تو ماننا ہی پڑے گا کہ پنجاب میں‌تبدیلی آگئی ہے، نہ صرف پنجاب کے اجتماعی سسٹم میں‌تبدیلی آئی ہے بلکہ اس شعبےمیں بھی تبدیلی آگئی ہے جس کے بارے میں ہمیشہ سے یہ خیال تھا کہ اس کو نہیں‌بدلہ جاسکتا ،

اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے عوام کی خدمت کا ایک خودکارسسٹم متعارف کروادیا ہے، اس خود کارسسٹم کے ذریعے شہری پولیس حکام سے اپنی ضرورت کے مطابق اور آئینی ضرورت کے پیش نظر رکھتے ہوئے کوئی بھی مدد طلب کرسکتے ہیں‌

پنجاب پولیس نے اس سلسلے میں‌ایک ایپ متعارف کروائی ہے ، اس ایپ کو اپنانے کے لیے پولیس نے ایک نیا ماٹو دیا ہے جس کے مطابق اب عوام کو پولیس سے خدمت کے حصول میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں‌کرنا پڑےگا،

اس ایپ کو متعارف کرواتے ہوئے پنجاب پولیس نےدعویٰ‌کیا ہےکہ "نہ قطار نہ انتظار”گھر بیٹھے پولیس خدمت مرکز کی سہولیات سے استفادہ کے لئے وقت طے کرنے کی سہولت ۔۔پنجاب پولیس خدمت سروس ایپ ڈاون لوڈ کریں

Shares: