پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات:انکشافات ہی انکشافات

0
42

لاہور:پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات:انکشافات ہی انکشافات،اطلاعات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت صوبائی مقابلے کے امتحانات میں انوکھے انکشافات، اہل امیدواروں کی کمی کے باعث ہر سال سیکڑوں اسامیاں خالی رہ جاتی ہیں۔

حسب سابق اس سال بھی مقابلے کے امتحانات میں سوال چنا اورجواب گندم والی تاریخ دہرائی گئی ہے ،کمیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ان امتحانات میں شریک امیدوار عموماً انگریزی، جنرل نالج اور مطالعہ پاکستان کے مضامین میں کمزور ہوتے ہیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن ذرائع کےمطابق رواں سال کے دوران مختلف صوبائی محکموں کیلئے 9 ہزار 406 خالی اسامیاں مشتہر کیں جن کیلئے4 لاکھ 82 ہزار 542 امیدوار سامنےآئے، ان میں سے 19 ہزار 678 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا لیکن 16 ہزار 924 امیدوار وں نے انٹرویو دیا،، کمیشن کی ایک رپورٹ کےمطابق ان میں سےایک ہزار 452 اسامیاں مطلوبہ قابلیت کے امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئیں۔

اسی طرح صوبائی مقابلے کے امتحان میں بھی نااہل امیدواروں کی وجہ سےکئی اسامیاں خالی رہ جاتی ہیں، پچھلے سال گریڈ 17 کی کل 84 نشستوں کے لیے 13 ہزار 236 امیدوار سامنے آئے،

ذرائع کے مطابق ان میں سے پانچ ہزار 417 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور صرف 138 نے تحریری امتحان پاس کیا، 136 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے طلب کیا گیا جن میں سے صرف 59 کامیاب قرار پائے جبکہ باقی 25 نشستیں موزوں امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ پچھلے سال کے دوران صوبائی مقابلے کے امتحانات میں شریک امیدواروں میں سے 84 فیصد انگریزی، 73 فیصد جنرل نالج اور 50 فیصد مطالعہ پاکستان کے مضامین میں فیل ہوئے۔

Leave a reply