پنجاب، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا

exam result

پنجاب میں تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا ، پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب ساڑھے 60 فیصد رہا،کنٹرولر لاہور بورڈ زاہد میاں کے جاری کردہ بیان کے مطابق 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلبا نے امتحانات میں شرکت کی۔1 لاکھ 14 ہزار سے زائد طلبا امتحانات میں پاس ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 60 فیصد رہا،لڑکیوں کے کامیابی کا تناسب 70 فیصد رہا۔ لڑکوں کے کامیابی کا تناسب 48 فیصد رہا۔ پری میڈیکل کرنے والے 77 فیصد طلبا پاس ہوئے، پری انجینئرنگ کرنے والے 73 فیصد طلبا پاس ہوئے۔ آرٹس پڑھنے والے 54.17 فیصد طلبا فیل ہوئے،جنرل سائنس کے 57.96، کامرس کرنے والے 62.75 فیصد طلبا پاس ہوئے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نےانٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحان 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔کمشنر،چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ سلوت سعید کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے دن 10 بجے کمپیوٹر کا بٹن دباکر رزلٹ آن لائن کیا۔انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحان میں مجموعی طور پرایک لاکھ 3 ہزار 269 طالب علموں نے شرکت کی اور 74 ہزار 154 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 71.81 فیصد رہا۔امتحان انٹر فرسٹ سالانہ میں پنجاب کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی میمونہ کوثر نے 1155 نمبر کے ساتھ اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی۔پنجاب کالج فیصل آباد کی عائشہ عمران اور اشمل فاطمہ نےمشترکہ طور پر 1150 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن،پنجاب کالج کی ہادیہ یوسف اور معصومین کالج چنیوٹ کی مارج ناز نے 1147 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے اپنی اور کمشنر،چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباددی اور فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو لیپ ٹاپ،نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ جبکہ دیگر پوزیشن ہولڈرز میں بھی میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج کی تقریب کے حقیقی مہمان خصوصی والدین ہیں جن کی عمدہ تربیت کی بدولت طالب علموں نے امتحان میں میدان مارلیا۔اساتذہ کی شب وروز محنت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ غیر معمولی ذہانت کے حامل طالب علم ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی کے اقدامات جاری رہنے چاہیں۔تقریب کے شاندار انعقاد پر ایجوکیشن بورڈ کی کاوشوں کو سراہا۔سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر کلثوم اختر،ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کے علاوہ ماہرین تعلیم،اساتذہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

فیصل آباد میں ٹھیلہ لگا کر اپنا گزر بسر کرنے والے جڑانوالہ کے رہائشی کی بیٹی سعدیہ بتول نے تعلیمی بورڈ میں پری انجینرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ سعدیہ بتول کا والد محنت کش طاہر ندیم ٹھیلہ لگا کر گولی، ٹافی بیچتا ہے۔

کمشنرساہیوال، چیئرمین بورڈ شعیب اقبال سید نے ساہیوال بورڈ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امتحانات میں 45519 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 25177 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور اس طرح کامیابی کا تناسب 55.31 فی صد رہا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے اس سال کے اوائل میں منعقد ہونے والے کلاس 12 یا ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ ے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ،طلباء اپنے 2024 کلاس 12 کے نتائج کو جلد ہی BISE راولپنڈی اور دیگر بورڈز کے ذریعہ شائع کردہ سرکاری گزٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔طلباء ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج دیکھ سکتے ہیں یا بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ

https://results.biserawalpindi.edu.pk
پر دیکھ سکتے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ آپ کی محنت اور عزم قابلِ تحسین ہیں، اور آپ کا یہ سفر دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ہے!

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ عمران خان الیکشن لڑنے کے خواہشمند

اڈیالہ جیل ،عمران خان کے سیل کی خصوصی تصاویر،باغی ٹی وی پر

بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

Comments are closed.