پنجاب سےالقاعدہ کے دہشت گرد گرفتار، بڑی کاروائی

راجن پور: (باغی ٹی وی ) سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے راجن پور کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے ارکان کیخلاف یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کچھ رکن فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، خود کش جیکٹس اور دیگر بارودی سامان برآمد کیا گیا۔ دہشگرد اپنا نیٹ ورک بلوچستان سے راجن پور منتقل کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ دہشتگرد جنوبی پنجاب میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشتگردوں کی پہچان اعجاز علی خان، سگیر احتشام، جابر احتشام، انور خان اور کامران زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے مزید تفتیش بھی جاری ہے

Comments are closed.