احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ریفرنس کے پانچ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس پرسماعت کی،عدالت میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ افراد پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو اگاہ کیا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ریفرنس فائل کیاجا چکا ہے۔ مجاہد کامران نے خلاف قانون 454 افراد کو کنٹکریکٹ پر بھرتی کیا اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئےسابق وی سی نے 18 ویں اسیکیل سے 21 اسکیل کی بھرتیاں کیں نیب پراسیکیوٹر نے مزید اگاہ کیا کہ مجاہد کامران نے بوگس ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیا تھا اور اس عمل میں دیگر لوگوں کو بھی ساتھ ملایا،جبکہ مجاہد کامران کے وکیل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ نیب نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے درخواست گزار مجاہد کامران نے قانون کے مطابق بھرتیاں کئیں تھی، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ریفرنس کے پایچ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔

Shares: