لاہور:پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات 2019 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئےپوزیشن ہولڈرزکا اعلان کردیا.پنجاب یونیورسٹی بے اے بی ایس سی امتحانات میں لڑکیاں تمام ٹاپ پوزیشنز ہر بازی لے گئیں۔
یونیورسٹی اعلان کے مطابق بی ایس سی میں وی آئی پی گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر کی 714 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن لی ، جبکہ بی ایس سی میں پنجاب کالج آف سائنس اوکاڑہ کی طالبہ اقرا انمول کی 682 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن لینے میںکامیاب رہی،
نتائج کےمطابق بی ایس سی میں پنجاب کالج آف کامرس شکر گڑھ کی طالبہ ابیحہ فاطمہ کی 673 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن لینے میںکامیاب ہوگئی
یونیورسٹی نتائج کے مطابق بی اے میں پنجاب کالج آف سائنس لاہور کی طالبہ طوبی افضل کی 646 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میںکامیاب رہی جبکہ
بی اے میں اوکاڑہ کی پرائیوٹ امیدوار انیزا احمد کی 631 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میںکامیاب رہی .بی اے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن کی طالبہ صدف فریاد کی 628 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل صبح 10:30 پر الرازی ہال میں منعقد ہو گی. جس میںپوزیشن ہولڈرز کو انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا