پنجاب یونیورسٹی کی طرف۔سے طلبہ اور طالبات کیلئے خوشخبری۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی چیئرمین شپ میں سینڈیکیٹ کا1746واں اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس خاص پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال ٢٠٢٢-٢٠٢٣ کے بجٹ کی سفارشات کیلئے منعقد ہوا۔ جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 8۔13 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کیلئے سفارش کر دی۔ اس اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منظوری سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں دے دی۔
مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منظوری سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں روک دی گئی۔
اس اجلاس میں ایک انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے میں طلبہ کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال کے بجٹ میں طلبہ اور طالبات کیلئے اسکالر شپس اور سبسڈی جاری کی جانے کا فیصلہ ہوا۔ اس فیصلے سے طلبہ کو اپنا مالی بوجھ کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اور طلبہ اور طالبات اپنی قابلیت کی بنیاد پر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ بہت سے زہین طلبہ اس وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے پیسے نہیں ہوتے۔ لیکن اب قابل طلبہ اور طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
مزید برآں یہ کہ اس حوالے سے طلبہ کو پنجاب یونیورسٹی نے اسکالر شپس 233 ملین روپے کی فراہم کی جانے کا فیصلہ کیا۔اور یہ بھی کہ ایچ ای سی کی طرف سے سے بھی 136 ملین کے اسکالر شپس اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف سے بھی پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کو اسکالر شپس دینے کا فیصلہ ہوا۔