پنجاب بھر میں جنوری سے اگست تک 1046 ڈوبنے کے واقعات،ڈی جی ریسکیو نے کی بڑی اپیل

0
72

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں جنوری سے اگست تک 1046 ڈوبنے کی ایمرجنسیز میں ریسکیو سروس فراہم کی گئی

ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ اس سال پنجاب پنجاب بھر میں ابتک 1046 ڈوبنے کی ایمرجنسی کال پہ ریسکیو سروس فراہم کی گئی، سب سے زیادہ 63 ڈراوننگ ایمرجنسیز لاہور میں ہوئیں۔ پنجاب بھر میں واٹر ریسکیو ٹیموں نے 186 پانی میں ڈوبے ہوئے لوگوں کو زندہ ریسکیو کیا۔ 101 سیریس افراد کو ریسکیو کرنے کیبعد فوری ہاسپٹل شفٹ کیا گیا۔

ڈی جی ریسکیوپنجاب کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ 85 لوگوں کو ریسکیو کرکے موقع پر فرسٹ ایڈ دی گی۔ پنجاب میں ڈراوننگ ایمرجنسیز میں 599 لوگوں کی اموات واقع ہوئی۔ سب سے زیادہ ڈراوننگ ایمرجنسیز میں 32 اموات شیخو پورہ میں ہوئیں۔ 53 ڈراوننگ ایمرجنسیز رحیم یار خان، 50 میانوالی، 49 بہاولپور اور 48 اڑتالیس گوجرانولہ اور فیصل آباد میں ہوئیں۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دریا کنارے اور پلوں پر سیلفی اور فوٹوگرافی جان لیوا ہو سکتی ہے۔ محکمانہ ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرخطر مقامات پر نہانے اور سوئمنگ سے گریز کریں۔

Leave a reply