![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/05/filmiii.jpg)
فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال،پنجابی فلموں میں پھر جان ڈالیں گے،وزیر اطلاعات
فلمی صنعت کو ریلیف دینے کیلئے فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال کر دیا ہے،اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، جلد سفارشات تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے،پنجابی فلم ہمارا قیمتی اثاثہ ، جس پر اس وقت جمود طاری ہے، پنجابی فلموں میں پھر جان ڈالیں گے،فلم کو صنعت کا درجہ دے کر اس شعبے کو رعایت دیں گے، فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی بہتر بنانا اس قومی پالیسی کا حصہ ہے فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی بہتر بنانا اس قومی پالیسی کا حصہ ہے، سینما گھرو ں کی بحالی، نئے سینما گھروں کی تعمیرپالیسی کا حصہ ہے،فلموں کی شوٹنگ کے لئے اجازت ناموں کو آسان بنائیں گے،معاشرے سے عدم برداشت اور انتشار کو ختم کرنا ہے معیاری فلموں کی اس وقت بہت ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کو ٹیکنالوجی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے،پاکستانی فلموں کی ایکسپورٹ کی حوصلہ افزائی کریں گے،مشترکہ پروڈکشن کے امکانات کو فروغ دیں گے، فلم سازی کیلئے آلات و مشینری کی درآمد میں حکومت تعاون کرے گی
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ملکی فلمی صنعت کو ریلیف دینے کے لئے فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا بڑا فیصلہ
فلم وثقافت کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب کردہ تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب pic.twitter.com/P3oj9Bf91Z
— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) May 28, 2022
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے فلم انڈسٹری پر عائد ٹیکس کے خاتمہ کے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ،وزیراطلاعات نے وفد کو فلمی صنعت کی بحالی کے بارے میں اقدامات سے آگاہ کیا ،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرینگے،
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب
شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا