ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی ثقافت سے آگہی کے لئے پنجاب کلچر ڈے منانا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جو ایک نئی روایت کو فروغ دے گا،پنجاب کلچر ڈے مناناماضی کی ایک خوبصورت روایت کو زندہ کرنا ہے جس محبت وپیار کو فروغ حاصل ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے روایتی پگڑی پہن کر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو کے ہمراہ گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج برائے خواتین میں پنجاب کلچرڈے کے حوالے سے لگائے گئے سٹالوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج برائے خواتین نگہت خورشید ،کالج ہذا کی پروفیسرز سمیت طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج برائے خواتین کی ہونہار طالبات کی جانب سے پنجاب کی عکاسی کے لیے لگائے گئے سٹالوں کا تفصیلی جائزہ لیا،طالبات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کو شاباش دی ۔